حیدرآباد۔یکم مئی (اعتماد نیوز)ریاستی کانگریس امور کے انچارج و کانگریس
جنرل سکرٹری دگوجے سنگھ نے آج ٹی وی اینکر امرتا راؤ کے ساتھ شادی کے
معاملہ میں بر ملا کہا کہ وہ مودی کی طرح مرعوب شخص نہیں ہیں بلکہ وہ کسی
سے خوفزدہ
نہیں اور ٹی وی اینکر سے شادی کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کے
تنقید کا سامنا کرنے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی اینکر کی طلاق کی
منظوری کے بعد وہ شادی کرلینگے۔واضح رہے کہ دگوجے سنگھ کی اہلیہ کی پچھلے
سال کینسر کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔